امجد سعیدصدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ

امجد سعید
صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ
ہیڈ ماسٹر
گورنمنٹ مڈل سکول جابہ ملک پور ضلع مانسہرہ
*تحریر: حافظ سرفراز ترین*
تعلیمی سفر
امجد سعید گاؤں خاکی مانسہرہ کے ایک معزز و تعلیم یافتہ گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول خاکی سے حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول پڑھنہ سے کی جھاں ان کے والد محترم سعید الرحمان مرحوم اس وقت ہیڈ ماسٹر تھے میٹرک کے بعد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ سے ایف ایس سی کی اور پھر 87-1986 میں گورنمنٹ کالج فار ایلمنٹری ٹیچرز ایجوکیشن ہری پور سے پرائمری سکول ٹیچر کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پرائمری استاد ہو گئے ۔معلمی کے ساتھ ساتھ علم کی جستجو میں 1990 میں پشاور یونیورسٹی سے بی اے کیا اور 1990 میں ہی ڈیپارٹمنٹل سی ٹی کورس بھی کیا جب کہ 1995ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ اور 2000 میں ایم ایڈ کی ڈگری بھی اپنے نام کی اور 2000 میں ہی ایم اے اسلامیات کیا
سروس کیرئیر
امجد سعید نے 1987ء میں اپنے عملی کیریئر کا آغاز بطور پرائمری ٹیچر کیا۔ رفتہ رفتہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے سی ٹی اور پھر ایس ایس ایس ٹی کے عہدوں پر فائز ہوئے۔ اپنے تدریسی سفر میں اٹھ سال پرائمری ٹیچر اور طویل عرصہ—تقریباً بیس برس—گورنمنٹ ہائی سکول خاکی میں سی ٹی ٹیچر کے طور پر گزارا۔ اب چھ سال سے ایس ایس ٹی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں اس کے علاؤہ 2005 سے 2008 تک نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ NCHD میں بطور لٹریسی کوآرڈینیٹر تین سال خدمات سر انجام دیں NCHD میں ڈیپوٹیشن پر ان کو ممتاز ماہر تعلیم جناب آصف خان صاحب کے ساتھ تعلیم بالغاں میں خدمات سر انجام دینے کا شرف بھی حاصل رہا
آپ کے والد محترم سعید الرحمان مرحوم ایک ممتاز ماہر تعلیم تھے وہ جب ضلع ھزارہ تھا اس وقت اے ڈی آئی ایس تحصیل ہری پور رہے اے ڈی آئی ایس تحصیل اوگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آفس میں خدمات سر انجام دیں مختلف تعلیمی اداروں میں پرنسپل رہے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع کوھستان و ضلع مانسہرہ بھی رہے اور 1995 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع مانسہرہ سے ریٹائرڈ ہوئے آپ کی فیملی ایک علمی فیملی ہے آپ کے فرسٹ کزن مشتاق جدون مختلف محکمہ جات کے سیکرٹری رہے اور ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔اور 12-2011 میں سیکرٹری ایجوکیشن بھی رہے ہیں آپ کے دوسرے کزن مشتاق حسین قریشی ابھی کچھ عرصہ قبل ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن کی پوسٹ سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں آپ کے بڑے بھائی شاہد سعید ایکسین پبلک ہیلتھ ضلع مانسہرہ ہیں اور دوسرے بڑے بھائی زاہد سعید خیبرپختونخواہ کرکٹ ٹیم کے منیجر اور پاکستان کرکٹ بورڈ ھزارہ کے صدر بھی ہیں اور ارشد سعید مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔ آپ کی خاندان کی بے شمار خدمات ہیں
خدمات
آپ 2013 میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری بنے 2019 میں تحصیل صدر اور 2021 میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کے صدر منتخب ہوئے اور ابھی تک اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اساتذہ کے حقوق کی جنگ ہو یا تمام ملازمین کے حقوق کا سوال ہو امجد سعید وہ شخصیت ہے جو صوبہ خیبرپختونخوا نہیں بلکہ اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس و دیگر مقامات پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کے عہدہ داران و کارکنان کے ساتھ ہمیشہ فرنٹ لائن پر ملتے ہیں اور اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں کئی بار ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ جیسی بدترین کاروائیاں بھی کی گئیں لیکن انہوں نے اپنی خدمات جاری رکھیں وہ ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہےاور لیڈر ہونے کا حق ادا کیا۔ضلع کی سطع پر ہر فورم ہر مقام پر اساتذہ برادری کے حقوق کی جنگ صف اول میں لڑتے رہتے ہیں ان ہی خدمات کے صلہ میں ضلع مانسہرہ کی چودہ اساتذہ تنظیمات ہر مشتمل ،،گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع مانسہرہ ،، نے انہیں اپنا چئیرمین منتخب کیا ہے۔
بحیثیت ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول جابہ ملک پور ضلع مانسہرہ ان کی خدمات شاندار و مثالی ہیں انہوں نے اس سکول جو ایک مثالی سکول بنایا ہوا ہے تعلیمی شعبہ اور کھیل کے شعبہ میں سکول ہر سال نمایاں پوزیشن حاصل کرتا ہے اور شاندار نتائج دیتا ہے سکول کی تزئین و آرائش پھل دار درخت اور پھولوں سے مہکتا یہ ادارہ ضلع مانسہرہ کے ایک بہترین ادارہ ہے
امجد سعید نے اساتذہ برادری کی خدمات کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی کو بھی ہمیشہ احسن طریقہ سے نبھایا ہے اور فرائض کی ادائیگی میں کبھی کسی مشکلات کو آڑے آنے نہیں دیا ان کا سکول ان کی تعلیمی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *