ایبٹ آباد(پریس ریلیز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کیا جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق تمام امتحانی مراکز کو سرکاری تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نئے امتحانی مراکز کے بارے میں بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (www.biseatd.edu.pk) سے معلومات حاصل کریں۔
طلبہ کو پرانے رول نمبر سلپس پر موجود امتحانی مراکز کے بجائے، نئے مراکز میں امتحان دینا ہوگا۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے طلبہ ایبٹ آباد بورڈ کے ایڈمیشن آفس یا ویب سائٹ کا دورہ کر سکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں امتحانی مراکز کی منتقلی کا اعلان
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آبادکی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری کی ہدایات کی روشنی میں 20 مارچ 2025 کو منعقدہ اجلاس کے فیصلے کے تحت کہ نجی اسکولوں میں قائم کیے گئے تمام امتحانی مراکز کو ایس ایس سی سالانہ امتحان 2025 کے لیے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نئے امتحانی مراکز کے بارے میں مقررہ فہرست سے معلومات حاصل کریں اور امتحانات میں شرکت کے لیے ان ہی مراکز کا رخ کریں۔ مزید تفصیلات متعلقہ تعلیمی بورڈز اور اداروں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔









Pursuant to the directives of the worthy Chief Secretary, Khyber Pakhtunkhwa in a meeting held on 20th of March 2025, it is hereby notified for the information and necessary action of all concerned that all the examination centers constituted for upcoming SSC Annual-I examination 2025 in Private Schools are hereby shifted to the Government Schools/Colleges as mentioned against each.