
Negative marking of test for etea teaching jobs KPK
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوامیں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ایٹاکی طرف سے سکریننگ ٹیسٹ میں منفی مارکنگ کافیصلہ کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ منفی مارکنگ اعلیٰ امتحانی عمل کا اہم جزہی نہیں بلکہ تمام اہم ترین امتحانات میں منفی مارکنگ ایٹا کا ایک امتیازی وصف ہے لہذاتمام امیدواران اپنی محنت اور قابلیت پر یقین رکھیں ان کاحق ان سے کوئی نہیں چھین سکتاہے منفی مارکنگ کافیصلہ برقرارہے اور اس پرکوئی نظرثانی نہیں کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں ماہرین تعلیم کی طرف سے یہ بھی کہاجارہاہے کہ نیگیٹو مارکننگ کا اطلاق صرف اور صرف پیپر بیسڈ ٹسٹ پر ہوگا کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ کا اس سے کوئی لینا دینا ہیں۔پیپر بیسڈ ٹسٹ صرف اور صرف کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے ہے جس میں اپکو %50 مارکس لینا چاہئے جو پاسنگ مارکس ہیں ،زیادہ مارکس لینے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ میرٹ کمپیوٹر بیسڈ پر ہوگا۔لہٰذا پیپر بیسڈ ٹسٹ کو بڑے احتیاط کےساتھ حل کیجئے زیادہ مارکس کی لالچ مت کیجئے۔زیادہ مارکس لینے کی ضرورت کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ میں وہاں نیگیٹو مارکننگ بھی نہیں اور میرٹ بھی اس پر بنتا ہے ۔
ا

ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی حکومت خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 آسامیوں کے لئے 8 لاکھ 66 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کیں
محکمہ تعلیم کی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں دیں۔
درخواستیں دینے والوں میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ، 7 ہزار 161 معذور افراد ، 2794 اقلیتی افراد اور 4 خواجہ سرا بھی شامل۔
ایٹا جمع شده درخواستوں سے متعلق 3 مراحل پر مشتمل طریقہ کار اپنائے گی ، سکرین ٹیسٹ کے بعد کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ اور آخر میں کوالٹی چیکنگ ہوگی ، عید کے فورا بعد سکریننگ ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخؤاکی طرف سے مختلف کیڈرزکے اساتذہ کی بھرتی کے لیے اشتہارات کودیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں