
ایبٹ آباد (نمائندہ تعلیم نامہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے سالانہ امتحان اول 2025 (ایس ایس سی پارٹ-1) کے عملی امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عملی امتحانات 30 اپریل 2025 سے شروع ہوں گے، جو پہلے 5 مئی سے شروع ہونا تھے۔
بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ و طالبات اور تعلیمی ادارے اپنے اپنے پریکٹیکل رول نمبر سلپس متعلقہ اداروں یا بورڈ کی ویب سائٹ www.biseatd.edu.pk سے حاصل کریں۔
رول نمبر سلپس، لیب گروپ اور امتحانی مراکز کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں
طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر امتحانی مرکز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ کسی بھی غیر حاضری کی صورت میں دوبارہ امتحان کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔
چیئرمین بورڈ نے واضح کیا ہے کہ عملی امتحانات میں شرکت کے لیے رول نمبر سلپ ہمراہ لانا لازمی ہے۔