
“ETEA Teaching Jobs Test Fraud: Bluetooth mafia busted in Bannu with the help of IB, Special Branch, and district administration.”
بنوں (تعلیم نامہ نیوز)خیبرپختونخواکے ضلع بنوں میں ایٹآٹئیچنگ جابز کے 10 مئی کوہونے والے سکریننگ ٹیسٹ کے دوران آئی بی، اسپیشل برانچ اور ضلعی انتظامیہ بنوں کی مدد سے بلوٹوتھ مافیا کے ایک نیٹ ورک کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں، محمد فہیم کی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں، اللہ نواز خان نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے ہمراہ 10مئی ہفتے کے روز صبح نوبجے پولیس سٹیشن میرا خیل کے حدود میں ایک نجی جگہ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ وہاں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایٹا (ETEA) کے زیر اہتمام آج منعقدہ اساتذہ کی بھرتیوں کے امتحان کے پرچے حل کیے جا رہے تھے۔
کارروائی کے دوران آج کے پیپرز، جوابی شیٹس ایک لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، اور پرنٹر برآمد کیے گئے۔ موقع پر موجود 10 افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جو کہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے۔
تمام گرفتار کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ایٹا حکام کو بھی فوری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی سطح پر مزید کارروائی عمل میں لا سکیں۔
ایٹاٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے یہ مطالبہ کیاجارہاہے کہ اس بات کی باقاعدہ انکوائری کروائی جائے کہ پکڑے جانے والے امیدواروں کے پاس امتحانی مواد کہاں سے آیاہے اور ان کے سہولت کارکون کون تھے اور ان تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اس سے ایٹا کی ساکھ بھی متاثرہوئی ہے

کل سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ، پختون یار خان کے خلاف ایک منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضلع بنوں میں ایٹا ٹیسٹ کے دوران نقل مافیا کے خلاف کارروائی ان کے حجرے پر کی گئی—یہ سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔
اصل حقائق درج ذیل ہیں.
10 مئی 2025 کو صبح 10:50 بجے تھانہ میرا خیل کی حدود میں واقع منور زاد گیسٹ ہاؤس (جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پروونشل کونسل کے رکن کی ملکیت اور پختون یار کے سخت ترین سیاسی مخالف ہے) میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نقل مافیا کے 10 کارندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ یہ تمام افراد ایٹا کے پرچے حل کر کے امتحانی مراکز میں موجود امیدواروں کو فراہم کر رہے تھے۔
گرفتار افراد:
- امان اللہ ولد عمر گل (لکی مروت)
- سہیل ولد مہتاب (لکی مروت)
- محمد فاران ولد عطا محمد (بنوں)
- ثاقب ولد عبدالرؤف (بنوں)
- جہانگیر ولد آزاد خان (بنوں)
- حمزہ ولد فدا اللہ (لکی مروت)
- توفیق ولد مہتاب (لکی مروت)
- ستات اللہ ولد اسلم خان (لکی مروت)
- بصیر اللہ ولد قادر جان (بنوں)
- محمد زاہد خان، لیکچرار فزکس، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں
برآمد شدہ مواد:
- لیپ ٹاپ: 1 عدد
- اسکینر/فوٹو اسٹیٹ مشین: 1 عدد
- موبائل فونز: 10 عدد
- مختلف ایٹا ٹیسٹ پیپرز
تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ میرا خیل منتقل کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے.