
محکمہ تعلیم ہری پور میں جب بھی سپورٹس سرگرمیوں، ٹورنامنٹ، سکاؤٹنگ، قومی دنوں کے حوالے سے تقریبات، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاذکر ہویا پی ای ٹیز کے حقوق کے حوالے جدوجہد کا فورًا دل ودماغ میں عماداعجاز کا نام گونجتاہے اگرچہ بھاری بھرکم شخصیت کے مالک ہیں لیکن پھرتی ایسی کے ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرتے ہیں سپورٹس، سکاؤٹنگ، قومی دنوں کی تقریبات، ریلیوں کے انعقاد یاکسی بھی کام کے حوالے سے ٹاسک انھیں سونپ دیں اور بس دیکھیں کس طرح وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت ٹاسک پوراکرکے دکھاتے ہیں اور ان کی اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ کوئی بھی سرگرمی یا تقریب ابھی اپنے اختتام کو نہیں پہنچتی اس کی کوریج سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیتی ہے اسی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور ملک تنویر اعوان نے انکو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کا سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1ہری پور میں صبح سے لیکر شام تک آپ کوکوئی ملے نہ ملے عماداعجاز ضرور مل جائیں گے۔اور پچھلے دو سال سے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹاؤن شپ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں آج ان سے ہونے والی مختصر ملاقات ہوئی جس میں ان کے تعلیمی سفر،ملازمت اور سرگرمیوں کے حوالے گفتگو ہوئی
عماداعجاز 20اپریل 1983کو معروف بینکار حاجی اعجاز احمد کے ہاں سیکٹر نمبر2کھلابٹ ٹاؤن شپ میں پیداہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول سیکٹر نمبر2کھلابٹ سے حاصل کی میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول سیکٹرنمبر2کھلابٹ سے کی اس کے بعد آئی کام کرنے کے لیے کامرس کالج میں داخلہ لیا لیکن بوجوہ وہاں سے تعلیمی سلسلہ منقطع کردیا اور گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کھلابٹ میں داخلہ لے لیا وہاں سے ایف اے کرنے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج میں داخلہ لیااسی دوران ایک حادثے میں ان کے جسم کا نصف حصہ جل گیا جس کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ ادھورا رہ گیا بعدازاں آپ نے پرائیویٹ طورپر بی اے کیااس کے بعد ایبٹ لاء کالج ایبٹ آبادمیں جونیئر ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن (جے ڈی پی)میں داخلہ لے لیا اسی دوران آپ کی تقرری پوسٹ آفس غازی میں ہوگی ڈھائی سال غازی، بالڈھیر اور کوٹ نجیب اللہ میں خدمات سرانجام دیں اس کے بعدآپ کی تقرری محکمہ تعلیم میں بطور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر(پی ای ٹی)ہوگئی بطور پی ای ٹی تعیناتی کے بعد عماد اعجاز نے 2007-08میں سینئر ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور 2008-09میں سرحد یونیورسٹی سے ایم ایس سی فزیکل ایجوکیشن کیا۔آپ کی پہلی تعیناتی گورنمنٹ مڈل سکول سوارمیرامیں ہوئی تاہم ڈھائی ماہ بعد ہی آپ کی ٹرانسفر گورنمنٹ ہائی سکول کانگڑہ میں ہوگئی جہاں آپ کی کاوشوں کی بدولت کرکٹ ٹیم نے صوبائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیااس کے بعدآپ گورنمنٹ ہائی سکول سلم کھنڈگورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پوراورگورنمنٹ مڈل سکول مانکرائے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1ہری پور میں تعینات رہے اور گزشتہ 2 سالوں سے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹاؤن شپ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں آپ سکول کے ڈسپلن،سپورٹس کی سرگرمیوں کے علاوہ کرکٹ ٹیم کے انچارج بھی ہیں آپ کی کاوشوں سے اس سکول کی ٹیم 2010سے مسلسل ضلعی چیمپئن جبکہ دومرتبہ صوبائی چیمپئن رہی سکاؤٹنگ سے آپ کی دلچسپی کی بدولت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1ہری پور کے سکاؤٹ یونٹ نے مسلسل دوبار صدارتی گولڈ میڈل اور چیف کمشنر گولڈ میڈل اپنے نام کیااور اس سال گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹاؤن شپ نے سکاؤٹنگ میں انکی محنت سے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ۔سکاؤٹنگ میں 2021 میں نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ALT اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر کا کورس کیا اور پورے خیبرپختونخواہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 2024 میں سکاؤٹنگ کا سب سے اعلی کورس لیڈر ٹرینر کوئٹہ میں کیا اور اب ہریپور کے سب سے کم عمر پہلے لیڈر ٹرینر اور ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری ہریپور کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں سکاؤٹ کیمپس میں کیمپ انچارج کی خدمات بھی انہی کے سپرد کی جاتی ہیں
گورنمنٹ ہائی وہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ کے پریس سیکرٹری کی حیثیت سے گزشتہ 10 سال سے عماداعجاز انتہائی فعال کردارادارکررہے ہیں آپ کی کاوشوں کی بدولت سپورٹس سرگرمیوں کو پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج ملتی رہی ہے اس کے علاوہ سالانہ
ٹورنامنٹ کے آغاز سے لیکرفکسچر کی تیاری، میچز کے انعقاد، اتھلیٹکس کے مقابلوں کے لیے گراؤنڈ کی تیاری اور سالانہ تقریب کے انعقاد میں آپ کا فعال کردار کسی سے ڈھکاچھپانہیں۔
آپ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ آپ ضلع ہری پور کے میل و فی میل پی ای ٹیزکے منتخب صدر تھے اور 13 سال بعد پچھلے سال ذاتی مصروفیات کی وجہ سے صدارت چھوڑ دی علامہ اقبال یونیورسٹی کے ضلعی کوآرڈینیٹر سجادعزیز کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر اور ضلعی فوکل پرسن کی حیثیت سے بھی آپ طویل عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
آپ کی فعالیت کی بدولت ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف مشترکہ سرگرمیوں میں آپ کو اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں اس حوالے سے آپ ضلعی انتظامیہ کے رنگ دے ہری پور پروگرام کے ایجوکیشن آفس کی طرف سے فوکل پرسن رہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختلف قومی دنوں کے حوالے سے تقریبات اور ریلیوں کے انعقاد کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جب بھی کوئی ٹاسک دیا جاتاہے اس کوپورا کرنے کے لیے ضلعی ایجوکیشن آفس کی طرف سے عماد اعجاز کوہی اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں اتنی چھوٹی عمرمیں اتنی کامیابیاں سمیٹنے اور شہرت حاصل کرنے کو وہ اپنے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں اور تعلیم و تربیت کا نتیجہ قراردیتے ہی



#عماد_اعجاز #ہری_پور #سپورٹس_ٹیچر #سکاؤٹنگ_پاکستان #تعلیم_نامہ #Haripur #ImadIjaz #ScoutLeader #EducationHero