BISE ایبٹ آباد انٹرمیڈیٹ ڈیٹ شیٹ 2025 – ایف اے/ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کا مکمل شیڈول

ایبٹ آباد (تعلیم نامہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے تحت انٹرمیڈیٹ (ایف اے/ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2025 بروز بدھ 7 مئی سے شروع ہو رہے ہیں جو منگل 27 مئی تک جاری رہیں گے۔ امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے، صبح 9 سے 12 بجے اور دوپہر 2 سے 5 بجے تک۔ 7 مئی کو فزکس پارٹ 2 اور اسلامیات اختیاری پارٹ 2، 8 مئی کو فزکس پارٹ 1 اور اسلامیات اختیاری پارٹ 1، 9 مئی کو پاکستان اسٹڈیز پارٹ 2، 10 مئی کو اسلامیات لازمی/اخلاقیات، 12 مئی کو انگریزی لازمی پارٹ 1، 13 مئی کو انگریزی لازمی پارٹ 2، 15 مئی کو اسلامی تاریخ اور ہوم اکنامکس، 16 مئی کو کیمسٹری پارٹ 2 اور شہریات، 19 مئی کو ریاضی پارٹ 1 (سائنس گروپ) اور صحت و جسمانی تعلیم، 20 مئی کو ریاضی پارٹ 2 اور شماریات پارٹ 2، 21 مئی کو کمپیوٹر سائنس پارٹ 1، حیاتیات، اور جنرل ریاضی، 22 مئی کو کمپیوٹر سائنس پارٹ 2، نفسیات، لائبریری سائنس اور ایجوکیشن، 23 مئی کو مطالعہ قرآن حکیم پارٹ 1 اور اخلاقیات، 24 مئی کو مطالعہ قرآن حکیم پارٹ 2 اور فنونِ لباس، 26 مئی کو اردو لازمی پارٹ 1 اور پاکستان کلچر جبکہ 27 مئی کو اردو لازمی پارٹ 2 اور جغرافیہ پارٹ 2 کا امتحان لیا جائے گا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر بابر ایاز خان کے مطابق تمام طلبہ و طالبات اپنی رول نمبر سلپس اور امتحانی مراکز کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ www.biseatd.edu.pk سے حاصل کریں، کسی کو امتحان کے دوران سنٹر تبدیل کرنے یا موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

#BISEAbbottabad #DateSheet2025 #ایبٹ_آباد_بورڈ #انٹرمیڈیٹ_امتحانات #FAFSC2025 #تعلیم_نامہ #سالانہ_امتحان #AbbottabadBoard #InterExams2025 #FScDateSheet #UrduEducation

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *