ہری پورمیں جماعت پنجم کے ٹاپ 20پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد

Haripur: Prize distribution ceremony in honor of top 20 position students of centralized 5th standard exam
Haripur: Prize distribution ceremony in honor of top 20 position students of centralized 5th standard exam

ضلع ہری پور میں پہلی بار مرکزی امتحانی نظام کا انعقاد، پانچویں جماعت کے طلبہ کا بورڈ طرز پر امتحان، پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب

ہری پور (نمائندہ تعلیم نامہ)
تاریخی اقدام کے تحت ضلع ہری پور میں پہلی مرتبہ پرائمری سطح پر مرکزی امتحانی نظام متعارف کروایا گیا، جس کے تحت سرکاری اسکولوں کے جماعت پنجم کے ہزاروں طلبہ کا بیک وقت امتحان منعقد کیا گیا۔ یہ امتحان بورڈ کے طرز پر ترتیب دیا گیا، جس میں ضلعی امتحانی کمیٹی کی جانب سے تمام اسکولوں کو یکساں امتحانی پرچے فراہم کیے گئے۔

امتحانات کی نگرانی، پرچہ جات کی فراہمی، مارکنگ اور نتائج کی تیاری تمام تر مراحل ایک منظم طریقہ کار کے تحت مکمل کیے گئے۔ بعد ازاں نتائج کا اعلان بورڈ کی طرز پر گزٹ کی صورت میں کیا گیا، جس نے اس پورے عمل کو ایک شفاف اور قابلِ اعتماد امتحانی نظام کی حیثیت دی۔

مرکزی امتحانی نظام کے اس اقدام کی تکمیل پر ٹاپ 20 پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول نمبر4ہری پور میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) جناب تنویر احمد اعوان تھے تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او سردار عبدالقیوم،اے ڈی ای اوپی اینڈڈی صبغت اللہ آفریدی ،اے ڈی ای او اسٹیبلشمنٹ ملک عدنان رستم اساتذہ کرام، اسکول سربراہان اور طلبہ نے شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو بطور انعام ٹیبلٹ دیے گئے جبکہ میڈلز پہنائے گئے اور شاندار کارکردگی پر بھرپور داد دی گئی

ڈی ای او ہری پور جناب تنویر احمد اعوان کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او جناب تنویر احمد اعوان نے کہا:
“آج کا دن ہری پور کی تعلیمی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مرکزی امتحانی نظام کا نفاذ نہ صرف معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے بلکہ اس سے اساتذہ اور طلبہ دونوں میں کارکردگی کی صحت مند مسابقت بھی فروغ پائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے مضبوط تعلیمی بنیادوں کے ساتھ اگلے درجات میں داخل ہوں۔ یہ صرف ایک شروعات ہے، ہم مستقبل میں اس نظام کو مزید وسعت دیں گے۔”

انہوں نے امتحانی کمیٹی، اساتذہ، اسکول لیڈرز اور والدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کامیاب عمل کو ممکن بنایا

ہریپور #مرکزی امتحانی نظام #پانچویں جماعت #ضلعی امتحان #ڈی ای اوہریپور #تعلیمی تقریب #بچوں کی حوصلہ_افزائی #HaripurEducation #Centralized Exams #PrimaryBoardExam #TopPositionHolders #DEOHazara #SchoolSuccess #PakistaniEducation

1 thought on “ہری پورمیں جماعت پنجم کے ٹاپ 20پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد”

  1. ماشاءاللہ بہت بہت اعلیٰ سر،
    تنویر صاحب اور ان کی کمیٹی نے یہ بہت اچھا فیصلہ کیا، اس میں قابل طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کو بھی ازخود جائزہ کا موقع ملتا ہے، طلبہ کو جس انداز میں تحریک ملی اس کا
    اندازہ لگانا ممکن نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *