ایٹا کے تحت خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی بھرتی کے نتائج کا اعلان

خیبر پختونخوا کے ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت سی ٹی (سرٹیفائیڈ ٹیچر)، آئی ٹی (کمپیوٹر سائنس ٹیچر)، کیواری، اے ٹی (عربی ٹیچر) اور ٹی ٹی (تھیالوجی ٹیچر) کی آسامیوں کے لیے ۱۲ اور ۱۳ اپریل ۲۰۲۵ کو ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) کے ذریعے اسکریننگ ٹیسٹ لیے گئے۔ اب ان ٹیسٹوں کے نتائج کا باقاعدہ اعلان ۲۰ اپریل ۲۰۲۵ کو شام ۳ بجے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد امیدوار اپنے رول نمبر یا شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اپنا نتیجہ ای ٹی ای اے کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
ای ٹی ای اے کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں تمام امیدواروں کے لیے علیحدہ علیحدہ کیٹیگریز میں رزلٹس اپلوڈ کیے گئے ہیں جن میں سی ٹی آئی ٹی، کیواری، اے ٹی اور دیگر پوسٹوں کے نتائج شامل ہیں۔ کمپیوٹر سائنس، قرآن پاک کی تعلیم، عربی زبان اور دینیات کے اساتذہ کی بھرتی کے لیے ان نتائج کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان نتائج کی بنیاد پر میرٹ لسٹیں، دستاویزات کی جانچ اور حتمی تقرریوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
نتائج دیکھنے کے لیے امیدواروں کو ای ٹی ای اے کی آفیشل ویب سائٹ www.etea.edu.pk پر جا کر “Results” کے سیکشن میں متعلقہ پوسٹ کا انتخاب کرنا ہوگا، پھر اپنا شناختی کارڈ یا رول نمبر درج کر کے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
test result
E&SED QARI Result (B-12) Test Dates: 13-4-2025
E&SED AT (BPS-15) Result Test Dates: 13-4-2025
E&SED CT-IT (BPS-12) Result Test Dates: 12-4-2025
ا