ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور ایٹا کے درمیان معاہدے میں ترمیم کی تجویز

amendment in the MOU signed between the ETEA and directorate of elementary and secondary education KPK
amendment in the MOU signed between the ETEA and directorate of elementary and secondary education KPK

پشاور: ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایوالیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے ساتھ طے شدہ معاہدے (ایم اویو) میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، معاہدے کی زبان میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ڈائریکٹوریٹ اورایٹا کے درمیان معاملات مزید شفاف اور واضح ہو سکیں۔

تین سو سے زائد شکایات موصول

مزید برآں، مراسلے میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے لیے قائم پورٹل پر ٹیسٹنگ سسٹم سے متعلق 300 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں، جو کہ ٹیسٹنگ کے موجودہ نظام میں بہتری کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہیں۔

ٹیسٹنگ سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے پر زور

ڈائریکٹوریٹ نے ایٹا کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مختلف نکات پر نظرثانی کرنے اور ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کو مزید شفاف اور منظم بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کریں تاکہ آئندہ ٹیسٹنگ کے عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا شکایات پیدا نہ ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *