سیکنڈری سکول ٹیچرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری
پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے سیکنڈری سکول ٹیچرز (SSTs) کی تازہ ترین سنیارٹی لسٹ ۲۱ اپریل ۲۰۲۵ کے مطابق جاری کر دی ہے۔ یہ لسٹ ڈائریکٹر آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی منظوری سے مرتب کی گئی ہے اور تمام متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ فہرست میں صوبے بھر کے مرد و خواتین سیکنڈری سکول ٹیچرز کی سنیارٹی کے مطابق درجہ بندی کی گئی ہے جس کی بنیاد ان کی تعیناتی کی تاریخ، سروس کا دورانیہ، اور دیگر قواعد و ضوابط پر رکھی گئی ہے۔ اس فہرست کا مقصد مختلف تدریسی و انتظامی ترقیوں کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر استوار بنانا ہے۔
محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سنیارٹی لسٹ کا بغور جائزہ لیں اور اگر کسی کو اپنے متعلق کسی قسم کی غلطی یا اعتراض ہو تو مقررہ وقت کے اندر درخواست جمع کروائیں تاکہ اسے بروقت درست کیا جا سکے۔
ایس ایس ٹی سینیارٹی لسٹ نہ صرف اساتذہ کے کیریئر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ مستقبل میں ایجوکیشنل مینجمنٹ اور پوسٹنگ و ٹرانسفر کے فیصلوں میں بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے