
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ اور اس کے زیر انتظام پشاور،قبائلی علاہ جات اور مختلف دفاتر میں کمپیوٹر انسٹرکٹر (بی پی ایس -16) کی 69 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھرتی شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگی اور تمام عمل ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
محکمہ کے مطابق، آن لائن درخواستیں 10 جولائی 2025 سے 8 اگست 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت پر درخواست دے کر ایٹا کے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے خود کو تیار رکھیں۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے مختلف اضلاع کے سیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر انسٹرکٹر (BPS-16) کی 69 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے درخواستیں 10 جولائی 2025 سے 8 اگست 2025 تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ بھرتی ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ETEA) کے ذریعے مکمل کی جائے گی اور تحریری ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر میرٹ تیار کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے کمپیوٹر سائنس یا آئی ٹی میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ بی ایڈ یا ایم ایڈ کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ عمر کی حد 18 سے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ مجموعی نمبر 200 ہوں گے جن میں 100 نمبر تحریری ٹیسٹ اور 100 نمبر تعلیمی قابلیت کے لیے مختص ہوں گے، اور میرٹ کے لیے انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، ماسٹرز، بی ایڈ/ایم ایڈ اور ایم فل/پی ایچ ڈی کے نمبروں کو مخصوص فارمولے کے تحت شمار کیا جائے گا۔ خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے مقررہ کوٹہ کے مطابق نشستیں مختص کی گئی ہیں، اور درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ETEA کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست کے ساتھ 700 روپے فیس جمع کرا کر رول نمبر سلپ حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا اور ETEA کی ویب سائٹس سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔