
پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی صوبائی قیادت اور ممبران کی انتھک کوششوں اور مطالبے پر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخواہ نے بورڈ کلاسز نویں دسویں فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے لیے سمر کیمپ لگانے کا نوٹیفکیشن کر دیا ھے، یہ نوٹیفکیشن 17 جون سے 31 جولائی تک کارآمد رہے گا,سمرکیمپ کلاسز کاٹائم ساڑھے دس بجے تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہر نجی سکول اپنے قریبی سرکاری ہائی سکول کے تین بچوں کوسمر کیمپ میں بلامعاوضہ تعلیم دینے کاپابند ہوگاتاہم اس دوران پرائمری اور مڈل اسٹینڈرڈتک کے بچے چھٹی پر ہی ہوں گے اس نوٹیفکیشن سے بچوں کا تعلیمی کورس بروقت مکمل کرنے میں مدد ملے گی