ھری پور ۔4اپریل، 2025 تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع ھری پور کے ماہانہ اجلاس منعقدہ 4اپریل بروز بدھ 4بجے گورنمنٹ ہأئر سیکنڈری سکول نمبر 1 ھری پور میں زیر صدارت ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی ،صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع ھری پور منعقد ہوا جس میں ضلعی عاملہ اور ارکان شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام 11,12,13اپریل کو رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں قومی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا گیا اور اس حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئےفیصلہ کیا گیا کہ اس میں تنظیم اساتذہ ضلع ھری پور بھرپور شرکت کرے گی۔اس سلسلے میں ہری پور سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم،سکول کالج اور یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ اور سکالرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ اجلاس میں درج ذیل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جن میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری صوبہ خیبر پختونخوا کے امتحانات میں نقل کی روک تھام اور ان کے شفاف،غیرجانبدارانہ انعقاد کیلئے اقدامات کو سراہا گیا ۔ تعلیمی بورڈز میں کلیدی پوسٹوں کو اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر پر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔چئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات پرچوں کی مارکنگ اور نتائج کی تیاری سے متعلق میرٹ پر فیصلے کرتے ہوئے ہوم ورک مکمل کریں تاکہ چند سالوں سے ھزاروں طلبہ و طالبات جو پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے اپلائ کرتے ہیں ان کی تعداد میں واضح کمی لا کر امتحانی نظام پر اعتماد بحال کیا جاسکے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے اضلاع و اداروں کو درسی کتب کی بروقت فراہمی و تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو خوش آئند ہے تاہم طلبہ و طالبات سے سابقہ کتب کی واپسی اور صرف 50 فیصد کتب کی فراہمی کی پالیسی نظر ثانی کی متقاضی ہے۔ نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے جا رہا ہے تاہم اساتذہ کی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہیں نئ بھرتیوں اور محکمانہ پروموشنز کے پراسس بھی جاری ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پراسس کو تیز کرتے ہوئے اساتذہ کی کلاس رومز میں فراہمی کو ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ سپریم کورٹ فیصلوں اور محکمہ تعلیم ،فنانس کی واضح ہدایات کے باوجود ضلع ھری میں اساتذہ و دیگر ملازمین کے کنوینس الاؤنس بقایاجات کی عدم ادائیگی اور اس کو شروع نہ کرنا متعلقہ اساتذہ کیلئے بے چینی اور اضطراب کا باعث ہے ڈسٹرکٹ اکاؤٹس آفیسر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ کنوینس الاؤنس بقایاجات کے اجراء کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں