اساتذہ کے لیے 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ کی بحالی کا سرکاری اعلامیہ جاری

:
Big relief for teachers in Pakistan! 🇵🇰
The federal government restores the 25% income tax rebate for educators.
#Teachers #TaxRebate #PakistanEducation #FBR
:
Big relief for teachers in Pakistan! The federal government restores the 25% income tax rebate for educators.


FTO Orders FBR to Withdraw Notices Against 25% Tax Rebate for Teachers

اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ نے اکیس اپریل دو ہزار پچیس کو جاری کردہ ایک اہم مراسلے میں ایف بی آر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ نہ دینے کے حوالے سے جاری کیے گئے تمام خطوط کو فوری طور پر واپس لے۔ اس فیصلے کا مقصد شکایات کا بروقت ازالہ اور اساتذہ کے حقوق کا تحفظ ہے۔

یہ اعلامیہ گیارہ اپریل دو ہزار پچیس کو جاری کیے گئے پہلے خط کے تسلسل میں جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق، وفاقی حکومت کے نمائندوں اور آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس آف ایمپلائز کے درمیان دس مارچ دو ہزار پچیس کو ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ دینے سے متعلق پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔

بعد ازاں، وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس (دوسرا ترمیمی) بل دو ہزار پچیس کی منظوری دیتے ہوئے اساتذہ کے لیے پچیس فیصد ٹیکس ریبیٹ کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ دفاتر کی طرف سے تنخواہ دینے والے اداروں کو بھیجے گئے وہ تمام خطوط واپس لے جن میں ٹیکس ریبیٹ کی اجازت نہ دینے کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس اقدام سے اساتذہ کو مالی سہولت میسر آئے گی اور ان کی طرف سے دائر شکایات کا بروقت حل ممکن ہو گا۔

یہ فیصلہ اساتذہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے ٹیکس ریبیٹ کی بندش پر سراپا احتجاج تھے۔ اب اساتذہ دو ہزار پچیس کے بعد بھی پچیس فیصد انکم ٹیکس ریبیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔

یکس ریبیٹ ایک ایسا مالی فائدہ ہے جو حکومت کی طرف سے مخصوص افراد یا طبقات کو دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی آمدن پر کم ٹیکس ادا کریں۔ سادہ الفاظ میں، ٹیکس ریبیٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر کسی فرد پر مقررہ شرح کے مطابق زیادہ انکم ٹیکس بنتا ہے تو حکومت اس پر کچھ فیصد رقم واپس کر دیتی ہے یا اس کا ٹیکس کم کر دیتی ہے۔

what is tax rebate for teachers اساتذہ کے لیے ٹیکس ریبیٹ کیا ہے؟

پاکستان میں حکومت نے اساتذہ کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایک مالی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت ان پر واجب الادا انکم ٹیکس میں پچیس فیصد رعایت دی جاتی ہے۔ اس سہولت کو “ٹیچرز ٹیکس ریبیٹ” کہا جاتا ہے۔ مثلاً اگر ایک استاد پر سالانہ ایک لاکھ روپے انکم ٹیکس بنتا ہے، تو اس میں پچیس ہزار روپے کی چھوٹ دی جائے گی اور انہیں صرف پچھتر ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

Benefits of tax rebate for teachers اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

۱۔ مالی بچت: ٹیکس ریبیٹ کی وجہ سے اساتذہ کو ہر سال ہزاروں روپے کی بچت ہوتی ہے جو وہ اپنی گھریلو ضروریات، تعلیم یا دیگر امور پر خرچ کر سکتے ہیں۔

۲۔ پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی: یہ سہولت اساتذہ کے پیشے کو سراہنے کا ایک حکومتی طریقہ ہے، جس سے ان کے اعتماد اور پیشہ ورانہ وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

۳۔ ریٹائرڈ اساتذہ کو بھی فائدہ: اگر کوئی استاد پنشن یا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کسی ادارے سے معاوضہ حاصل کر رہا ہے تو وہ بھی اس ریبیٹ کا اہل ہو سکتا ہے، بشرطیکہ قانون کے مطابق وہ اس میں شامل ہو۔

۴۔ تنخواہ کی خالص رقم میں اضافہ: چونکہ ٹیکس کم کٹتا ہے، اس لیے تنخواہ ہاتھ میں آنے والی رقم زیادہ ہو جاتی ہے، جس کا براہِ راست فائدہ اساتذہ کو ہوتا ہے۔

۵۔ سہولت سے بھرپور ٹیکس ادائیگی کا نظام: حکومت کی طرف سے اس رعایت کو باقاعدہ تسلیم کیے جانے کے بعد تنخواہ دینے والے ادارے خودبخود کم ٹیکس کاٹتے ہیں، جس سے اساتذہ کو کسی علیحدہ کارروائی کی ضرورت نہیں رہتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *