جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں نئے تعلیمی سال کے داخلے کا اعلان

جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی اور اس کی شاخوں میں تعلیمی سال 1446-1447ھ (2025ء) کے لیے مختلف درجات میں داخلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ داخلے تخصص فی الحدیث، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الدعوۃ والارشاد، تجوید للعلماء، دورہ حدیث، سابعہ تا ثانیہ، درجہ اولیٰ، ابتدائی درجات (اعدادیہ، تمہیدی)، طالبات کے لیے علیحدہ درجات، اور دو سالہ عربی کورس سمیت 14 سے زائد پروگرامز میں دیے جا رہے ہیں۔ بیشتر درجات میں داخلے رہائشی و غیر رہائشی بنیادوں پر محدود نشستوں پر ہوں گے۔

داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز وفاق المدارس کے سالانہ امتحان کے نتیجے کے اگلے دن سے ہوگا، جو پیر 7 اپریل 2025ء بمطابق 8 شوال المکرم 1446ھ تک جاری رہے گی۔ تحریری امتحانات 9 اپریل اور تخصصات و تجوید کے امتحانات 16 اپریل کو ہوں گے، جبکہ تقریری امتحان 12 اپریل کو لیا جائے گا۔ پرانے طلبہ کے تجدیدِ داخلہ کی تاریخیں بھی 9، 10 اور 12 اپریل مقرر کی گئی ہیں۔

ہر درجے کے لیے اہلیت کی مخصوص شرائط مقرر ہیں۔ مثلاً تخصص فی الحدیث کے لیے دورہ حدیث میں کم از کم 70 فیصد نمبر، تخصص فی الفقہ کے لیے ممتاز یا فاضل جامعہ ہونا، اور تجوید للعلماء کے لیے 50 فیصد نمبر کے ساتھ حافظ قرآن کو ترجیح دی جائے گی۔ ابتدائی درجات جیسے اعدادیہ اول، تمہیدی، اور دراساتِ دینیہ میں داخلے کے لیے تعلیمی معیار اور عمر کی حد مقرر ہے۔

ادارہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جامعہ مرکز میں رہائشی داخلے صرف تخصصات، دورہ حدیث اور تجوید للعلماء میں دیے جائیں گے، جبکہ دیگر درجات میں رہائش کے خواہشمند طلبہ کو شاخوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پاکستان سے باہر کے طلبہ کے لیے کم از کم ایک سال کا تعلیمی ویزا شرط ہے۔

داخلے کے خواہشمند طلبہ کو آن لائن فارم جامعہ کی ویب سائٹ www.banuri.edu.pk/online-admission پر پُر کرنا ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک فون نمبرز 021-34913570 اور 34123366-021 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *