
اسلام آباد کی عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم
اسلام آباد (رپورٹ: تعلیم نامہ) — اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یہ حکم مقامی عدالت نے جاری کیا، جہاں ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ یوٹیوب چینلز مبینہ طور پر ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات، افواہوں اور نفرت انگیزی پر مبنی مواد پھیلا رہے ہیں۔
سماعت کے دوران یوٹیوب کے متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی فراہم کردہ شواہد کو تسلیم کرتے ہوئے یوٹیوب کے انچارج آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ان ستائیس یوٹیوب چینلز کو قانون کے مطابق فوری طور پر بلاک کریں۔
بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز کے نام درج ذیل ہیں:
- Haider Mehdi
- Siddique Jaan
- Sabee Kazmi
- Orya Maqbool Jan
- Arzoo Kazmi
- Rana Uzair Speaks
- Sajid Gondal
- Habib Akram
- Matiullah Jan MJtv
- Asad Toor Uncensored
- Imran Riaz Khan
- Naya Pakistan
- Sabir Shakir
- Imran Khan (Official Channel)
- Aftab Iqbal
- Real Entertainment TV
- Pakistan Tehreek-e-Insaf (Official)
- Daily Qudrat
- Abdul Qadir
- Charsadda Journalist
- Naila Pakistani Reaction
- Wajahat Saeed Khan
- Ahmad Noorani
- Nazar Chohan
- Moeed Pirzada
- Makhdoom Shahab-ud-Din
- Shayan Ali
عدالتی حکم کے مطابق ایف آئی اے ان یوٹیوب چینلز کے خلاف قانون کے تحت مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ ان میں سے بیشتر یوٹیوبرز اور صحافی اپنے چینلز پر سیاسی، سماجی اور ریاستی معاملات پر تنقید و تبصرہ کرتے رہے ہیں، اور ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
اس عدالتی حکم کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ اقدام آزادیٔ اظہار پر قدغن ہے یا ریاستی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم