،ایم ڈی کیٹ کی حتمی تاریخ کااعلان کردیاگیا،نیانصاب بھی جاری

The Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) has officially announced that the Medical and Dental Colleges Admission Test (MDCAT) 2025 will be conducted nationwide on Sunday, October 5, 2025
The Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) has officially announced that the Medical and Dental Colleges Admission Test (MDCAT) 2025 will be conducted nationwide on Sunday, October 5, 2025

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ 2025 کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ ملک بھر میں اتوار، 5 اکتوبر 2025 کو بیک وقت منعقد ہوگا۔

یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت، ضوابط و ہم آہنگی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کی۔ اجلاس کے دوران پی ایم ڈی سی کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد پورے پاکستان میں ایک ہی دن کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب بھی جاری کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق، اس سال کے امتحان میں پانچ مضامین شامل کیے گئے ہیں: بایولوجی، کیمسٹری، فزکس، انگلش اور لاجیکل ریزننگ۔

امتحان میں کل 180 ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز) ہوں گے، جن کے لیے امیدواروں کو تین گھنٹے دیے جائیں گے۔ پیپر میں منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔ سوالات کی درجہ بندی کچھ یوں ہوگی: 15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانے درجے کے اور 15 فیصد مشکل سوالات۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے امیدواروں کو کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے، جبکہ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے 50 فیصد نمبروں کی شرط رکھی گئی ہے۔

مزید برآں، پی ایم ڈی سی نے ماہرین تعلیم، تعلیمی بورڈز اور جامعات کی مشاورت سے نیا نصاب تیار کیا ہے، اور سوالات کے بینک کی تیاری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ امتحان کا معیار بہتر بنایا جاسکے۔

امتحان میں پانچ مضامین شامل ہوں گے: بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، انگلش اور لاجیکل ریزننگ۔ کُل 180 ایم سی کیوز پر مشتمل تین گھنٹے کا یہ پرچہ 15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانے اور 15 فیصد مشکل سوالات پر مشتمل ہوگا اور اس میں کوئی منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے کم از کم 55 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔ نصاب میں تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جن میں بیالوجی میں بعض ابواب کو حذف اور بعض نئے شامل کیے گئے ہیں، فزکس میں وییکٹرز، فلوئیڈ ڈائنامکس اور اے سی سرکٹس جیسے نئے ٹاپکس شامل کیے گئے ہیں جبکہ کیمسٹری اور انگلش میں بھی معمولی رد و بدل ہوا ہے۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے عمل اور مزید اپ ڈیٹس کے لیے PMDC کی ویب سائٹ سے رابطے میں رہیں اور تیاری کے لیے پریکٹس ٹیسٹس اور نصاب کے مطابق منظم مطالعہ کریں۔ مکمل تفصیلات کے لیے یہاں وزٹ کریں: MDCAT 2025: Official Exam Date, Syllabus and Passing Criteria۔

تازہ ترین تعلیمی خبریں، رہنمائیاں اور تجزیے کے لیے وزٹ کریں:

📚 www.TaleemNama.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *